دہلی کی مقامی عدالت نے فروری 2020 میں ہوئے فسادات کے ایک کیس کی غلط تشہیر کرنے کی پاداش میں دہلی پولیس پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور محمد ناصر سے کہا کہ وہ دہلی پولیس کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے عدالت سے رجوع ہوسکتے ہیں۔
فسادات کے دوران محمد ناصر کی آنکھ میں گولی لگی تھی، جس کے بعد انہوں نے علاقہ کے 6 افراد کی شناخت کرتے ہوئے پولیس میں نام کے ساتھ شکایت درج کرائی تھی جس میں ایک بی جے پی کے رہنما بھی شامل تھے، لیکن پولیس نے اس کی شکایت کو کسی اور غیرمتعلقہ معاملے سے جوڑ دیا تھا۔
پولیس کے نامناسب رویہ کے بعد محمد ناصر، میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سے رجوع ہوئے اور نچلی عدالت نے درخواست کو برقرار رکھنے اور اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کرنے کی پولیس کو ہدایت دی تھی۔ پولیس نے نچلی عدالت نے ہدایت کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا۔ اس معاملہ میں سماعت کی تکمیل کے بعد جج نے پولیس کاروائی کو ’بے رحم‘ قرار دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا۔