دہلی پولیس نے کرکٹر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھر کے خلاف فلیٹ خریداروں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کے معاملہ میں دہلی کی ساکیت کورٹ میں چار ج شیٹ داخل کیا ہے۔ گوتم گمبھیر ریئل اسٹیٹ کمپنی ردر بلڈ ویل ریالٹی پرائیوٹ لمیٹیڈ کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں اور کمپنی کے خلاف فلیٹ خریداروں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کا الزام لگایا ہے۔
گوتم گمبھیر کے خلاف چارج شیٹ داخل - 2011 میں غازی آباد کے اندرپورم میں
فلیٹ خریداروں نے شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ 'انہوں نے 2011 میں غازی آباد کے اندرپورم کے ریئل اسٹیٹ میں فلیٹ بک کرائے تھے لیکن ابھی تک انہیں فلیٹ نہیں ملے ہیں۔'
دہلی پولیس نے گوتم گمبھیر کے علاوہ کمپنی کے پروموٹر مکیش کھرانا، گوتم مہرا اور ببیتا کھرانا کو ملزمین ٹھہرایا ہے۔ گوتم گمبھیر کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔
کمپنی پر فلیٹ خریداروں کے پیسے لے کر جعلسازی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ فلیٹ خریداروں کی شکایت پر اقتصادی جرائم برانچ، آئی او ڈبلیو نے مقدمہ درج کیا ہے۔ عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ کمپنی نے گوتم گمبھیر کا نام استعمال کر سرمایہ کاروں سے پیسے لیے اور فلیٹ نہیں دئے۔
فلیٹ خریدارفوں نے یہ الزام لگاتے ہوئے شکایت کی ہے کہ انہوں نے 2011 میں غازی آباد کے اندرپورم میں کمپنی کے ایک رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ میں فلیٹ بک کیے تھے, لیکن ابھی تک انہیں فلیٹ نہیں ملے ہیں۔ دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے 6 جون 2013 کو خریداروں کو فلیٹ دینے کا وعدہ کرنے کے بعد بھی 2014 تک ٹال مٹول کیا جاتا رہا۔ 15 اپریل 2015 کو افسران نے پروجیکٹ کی منظوری رد کر دیا تھا۔