اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shraddha Murder Case شردھا قتل کیس میں 6000 سے زائد صفحات کی چارج شیٹ

شردھا قتل معاملے میں پولیس نے 6636 صفحات پر مشتمل ایک تفصیلی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس چارج شیٹ میں ملزم آفتاب پر کئی سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 24, 2023, 5:04 PM IST

شردھا قتل کیس میں دہلی پولیس نے چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پولیس نے 6636 صفحات پر مشتمل ایک تفصیلی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس چارج شیٹ میں ملزم آفتاب پر کئی سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ حالانکہ آفتاب خود چارج شیٹ کو اپنے وکیل کو نہیں دکھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے وکیل بدلنے کی بات کی ہے۔ فی الحال آفتاب کی عدالتی تحویل میں 7 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے پولیس نے 75 دن بعد یہ چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پولیس نے آفتاب کا نارکو ٹیسٹ کرایا، پولی گرافی ٹیسٹ کیا گیا، کئی طرح کے سوال و جواب پوچھے گئے، جس کے بعد یہ چارج شیٹ تیار کی گئی ہے۔ سماعت کے دوران آفتاب چاہتا تھا کہ چارج شیٹ ان کے وکیل کو نہ دکھائی جائے بلکہ اس کی کاپی انہیں فراہم کی جائے۔ اس پر مجسٹریٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس مطالبہ پر 7 فروری کو نوٹس لیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی آفتاب کیس کی چارج شیٹ حاصل کر سکیں گے۔ آفتاب پر الزام ہے کہ اس نے اپنے گرل فرنڈ شردھا کا قتل کرکے اس کا گوشت کئی مقامات پر پھینکے گئے، جس پر پولیس نے تفتیش کرکے ان گوشت کے ٹکروں کو اکٹھا کیا اور اسے لیبوریٹری میں جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ فی الحال ملزم آفتاب گزشتہ سال 12 نوبر سے پولیس کے گرفت میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shraddha Murder Accused شردھا قتل کے ملزم نے جیل میں قانون کی کتابوں کا مطالبہ کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details