اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Police Case Over Hate On Social Media: نفرت پھیلانے کے الزام میں اسدالدین اویسی، نُپور شرما، صبا نقوی، نوین جندل و دیگر کے خلاف مقدمہ درج - Delhi Police File FIR for Communal Hatred

دہلی پولیس نے نُپور شرما، نوین جندل اور ایم آئی ایم کے سربراہ اسد اویسی کے بشمول کچھ ایسے لوگوں کے خلاف کیسز درج کیے ہیں جو مبینہ طور پر نفرت بھرے میسیجز سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں اور بدامنی والے حالات پیدا کرنے کی کر رہے ہیں۔ Delhi Police File FIR for Communal Hatred

FIR Against Muslims For Spreading Hatred
FIR Against Muslims For Spreading Hatred

By

Published : Jun 9, 2022, 7:03 AM IST

Updated : Jun 9, 2022, 12:43 PM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پیغامات پر کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ دہلی پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے کچھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جو مبینہ طور پر نفرت بھرے میسیجز سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں، مختلف گروہوں کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایسے حالات پیدا کر رہے ہیں جو عوامی سکون کو برقرار رکھنے کے لیے نقصان دہ ہیں۔ FIR Against Muslims For Spreading Hatred

پولیس نے بتایا کہ اسپیشل سیل کے انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشن (IFSO) یونٹ کے ذریعہ درج ایف آئی آر میں نامزد افراد میں بی جے پی کی سابق ترجمان نُپور شرما، نوین کمار جندل، ایم آئی ایم کے سربراہ اسد اویسی اور سوامی یتی نرسمہانند کے علاوہ شاداب چوہان، صبا نقوی، مولانا مفتی ندیم، عبدالرحمان اور گلزار انصاری کے نام شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آئی ایف ایس او) کے پی ایس ملہوترا نے کہا کہ ایف آئی آر مختلف مذاہب کے درمیان نفرت پھیلانے والے متعدد افراد کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

  • ٹویٹر پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پیغامات کی تحقیقات کے لیے عرضی

    ملہوترا نے کہا کہ یہ یونٹ سائبر اسپیس پر بدامنی پیدا کرنے کے ارادے سے غلط معلومات کو فروغ دینے میں سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کی بھی چھان بین کرے گا اور اس سے ملک کے سماجی تانے بانے کو کمزور کرنے کی کوشش کو پورا نہیں ہونے دے گا تاکہ نفرت کی وجہ سے آپسی بھائی چارے پر اثر نہ پڑے۔
Last Updated : Jun 9, 2022, 12:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details