اردو

urdu

ETV Bharat / state

انسانی زنجیر بنانے پر یوگیندر یادو کو حراست میں لیا گیا - دہلی پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا

دارالحکومت دہلی میں آج مختلف علاقوں میں انسانی زنجیر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن دہلی پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔

یوگیندر یادو کو حراست میں لیا گیا
یوگیندر یادو کو حراست میں لیا گیا

By

Published : Jan 30, 2020, 11:01 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:22 PM IST

اسی انسانی زنجیر میں شامل ہونے کے لیے جب معروف ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو دہلی گیٹ پر ترنگا لیے پہنچے تو پہلے پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے ہی منع کر دیا لیکن کچھ بحث کرنے کے بعد جب انہوں نے کہا کہ ہم بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم وفات کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں اور قومی ترانہ گانہ چاہتے ہیں تب انہیں آگے بڑھنے دیا گیا۔

یوگیندر یادو کو حراست میں لیا گیا

لیکن جیسے ہی قومی ترانہ ختم ہوا تبھی دہلی پولیس نے پیرا ملٹری فورسز کی مدد سے انہیں حراست میں لیتے ہوئے ایک بس میں لے گئے۔

یوگیندر یادو کے ساتھ ان کے حامیوں کو حراست میں لیکر ہری نگر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ یہ انسانی زنجیر راج پتھ سے شروع ہونی تھی اور دریا گنج، جامع مسجد، ہنومان مندر، دہلی گیٹ جیسے مختلف علاقوں سے ہو کر گزرنی تھی لیکن پولیس نے اس انسانی زنجیر کو بننے کی اجازت نہیں دی تھی۔

بعد میں دہلی میٹرو کی جانب سے مختلف اسٹیشن بند کیے گئے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:22 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details