کرائم برانچ سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ شمال مشرقی دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین سے کرائم برانچ کی ٹیم مسلسل پوچھ تاچھ کر رہی ہے، اس دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس پورے فسادات کے معاملے میں طاہر حسین کے رشتہ دار بھی ملوث رہے ہیں اور اسی کی بنیاد پر طاہر حسین کے بھائی شاہ عالم کو حراست میں لیا گیا تھا۔
طاہر حسین کے بھائی سے بھی کرائم برانچ کی ٹیم پوچھ تاچھ کر رہی ہے، اس کے علاوہ طاہر حسین اور ان کے بھائی کے کالج میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔