دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ کر نے والے پولیس اہلکاروں کو انصاف کا بھروسہ دلاتے ہوئے کام پر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر پٹنائک نے پولیس اہلکاروں سے کہا 'یہ وقت دہلی پولیس کے لئے امتحان کی گھڑی ہے اور پولیس والوں کی ساری شکایتیں دور کی جائیں گی۔ دہلی پولیس کے لئے یہ امتحان، توقع اور انتظار کا وقت ہے'۔
انھوں نے کہا 'حکومت اور دہلی کی عوام پولیس والوں سے کافی توقع رہتی ہے کیونکہ ہم قانون کے رکھوالے ہیں۔ انتظار کی گھڑی ہے کیونکہ تیس ہزاری عدالت کے احاطے میں جو واقعہ ہوا ہے اس میں ہائی کورٹ کی جانب سے عدالتی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے' ۔
انہوں نے مزید کہا 'انہیں امید ہے کہ تحقیقات میں انصاف ملے گا اور انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کے دماغ میں جو خدشہ ہے اسے ہم سمجھ رہے ہیں۔ ہم قانون کے رکھوالے ہیں اور عوام کو ہم سے امید ہے اور ہمارا برتاؤ بھی اسی طرح کا ہونا چاہئے'۔
امولیہ پٹنائیک نے پولیس اہلکاروں کی تمام شکایات دور کرنے کا بھی یقین دلایا ہے۔ وہیں پولیس اہلکاروں نے اعلی آفیسران کی احتجاج ختم کرنے کی اپیل کے باوجود احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔
وہیں بار کونسل آف انڈیا کے چیرمین کا کہنا ہے' وکلا کا پولیس اہلکاروں کو پیٹنا اور زبردستی کرنا برداشت کے باہر ہے جسے بار کونسل آف انڈیا برداشت نہیں کریگی'۔
اس معاملے میں کچھ وکلا کے خلا ف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے اور مزید کاروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں کی مانگئں ہیں کے تصادم میں موجود وکلا کے خلاف صخت سے صخت کاروائی کی جائے۔