اردو

urdu

ETV Bharat / state

'شرپسند عناصر کو بخشا نہیں جائے گا' - دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک کی خبر

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت اور حمایت کر رہے لوگوں کے درمیان ہوئے تشدد کے بعد دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے کہا ہے کہ 'تشدد کرنے والے شرپسند عناصر کو بخشا نہیں جائے گا'۔

دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک
دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک

By

Published : Feb 25, 2020, 10:04 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:05 PM IST

دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے کہا کہ دہلی پولیس کی طرف سے مسلسل امن قائم رکھنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ جہاں جہاں پر کسی بھی طرح کی کمی ہے، اسے دور کرکے حالات کنٹرول میں کیے جا رہے ہیں۔ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک

اس سے پہلے دہلی پولیس کے رابطہ عامہ کے افسر مندیپ سنگھ رندھاوا نے پریس کانفرنس میں شمال مشرقی دہلی میں حالات قابو میں ہونے کا دعوی کیا، جبکہ شام میں موج پور اور چاند باغ میں پھر شرپسند عناصر نے آگ زنی کی۔

بتا دیں کہ دہلی میں جاری تشدد میں اب تک 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details