اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jama Masjid Protest: دہلی پولیس نے 72 سالہ شخص کو گرفتار کیا

دہلی پولیس نے بلا اجازت احتجاج معاملے میں ایک عمر رسیدہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ 72 سالہ شخص پر الزام ہے انہوں نے حال ہی میں بغیر اجازت کے جامع مسجد کے علاقے میں بی جے پی کے سابق لیڈران کے قابل اعتراض تبصروں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔Jama Masjid Protest

دہلی پولیس نے 72 سالہ شخص کو کیا گرفتار
دہلی پولیس نے 72 سالہ شخص کو کیا گرفتار

By

Published : Jun 15, 2022, 10:50 PM IST

نئی دہلی:دہلی پولیس نے ایک 72 سالہ شخص کو حال ہی میں بغیر اجازت کے جامع مسجد کے علاقے میں مبینہ طور پر احتجاج کرنے اور بی جے پی کے سابق عہدیداروں کی طرف سے پیغمبر اسلام کے بارے میں کیے گئے متنازعہ تبصرے کے خلاف فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل دہلی پولیس نے ہفتہ کی رات احتجاج کے سلسلے میں جامع مسجد کے رہائشی محمد ندیم زید (45) اور ترکمان گیٹ علاقے کے رہنے والے محمد فہیم خان (37) کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ ملزم کی شناخت انورالدین کے نام سے ہوئی ہے جو جامع مسجد کے مٹیا محل علاقے میں رہتا ہے۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ انور الدین کی اس علاقے میں ایک موٹر کی دکان ہے اور وہ اس سے قبل 10 مجرمانہ مقدمات میں ملوث تھا، جن میں سے تین فسادات سے متعلق تھے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ لوگوں کو واٹس ایپ گروپس کے ذریعے متحرک کیا گیا تھا۔ دراصل 10 جون کو جامع مسجد کے باہر اچانک مظاہرہ شروع ہوا اور سینکڑوں لوگوں نے بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔

مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر مسجد کی سیڑھیوں پر جمع ہوئے اور نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے اہانت رسول تبصروں کے خلاف نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ جندل دہلی پردیش بی جے پی کے میڈیا سیل کے سربراہ تھے جبکہ نوپور شرما بی جے پی کی ترجمان کی ذمہ داری ادا کر رہی تھی۔ سنٹرل دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) شویتا چوہان نے کہا تھا، '10 جون کو جامع مسجد کے علاقے میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد تھانے میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 188 کو بغیر اجازت احتجاج کرنے پر مظاہرین کے خلاف حکم عدولی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے (ایف آئی آر میں) آئی پی سی کی دفعہ 153 اے بھی شامل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: FIR Against Protest Near Jama Masjid: دہلی جامع مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ، ایف آئی آر درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details