سائبر کرائم کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے فراڈ اور دھوکہ دہی کے 36 معاملات کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں بدنام زمانہ غلام انصاری عرف ماسٹر جی اور الطاف عرف راک اسٹار شامل ہیں۔ ان کی گرفتاری سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے فراڈ کے 36 مقدمات حل ہوگئے ہیں۔