بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور Actress Sonam Kapoor کے گھر سے چرائے گئے نقدی اور زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمہ اپرنا روتھ ولسن اداکارہ سونم کپور کی ساس کی دیکھ بھال کرتی تھیں۔ ولسن کے شوہر نریش کمار ساگر شکور پور میں واقع ایک پرائیویٹ کمپنی میں اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ دراصل گھر میں چوری کا انکشاف اس وقت ہوا جب سونم کپور کی دادی سرلا آہوجا نے گھر میں چوری کی شکایت پولیس میں درج کرائی تھی۔ تھانہ تغلق روڈ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ گھر سے 2 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زیادہ کی چوری ہوئی، جس میں نقدی اور زیورات دونوں شامل تھے۔Sonam Kapoor House Robbery
رپورٹس کے مطابق یہ چوری اس سال فروری کے مہینے میں سونم اور آنند کے دہلی والے گھر میں ہوئی تھی۔ سونم کی دادی سرلا آہوجا اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ دہلی کے گھر میں رہتی ہیں۔ گھر میں تقریباً 35 نوکر ہیں جو گھر کا سارا کام کرتے ہیں۔ ان سب سے پولیس نے پوچھ گچھ کی۔ بتایا جا رہا تھا کہ سونم کی دادی سرلا نے 11 فروری کو الماری کھولی تھی، جس کے بعد انہیں چوری کا پتہ چلا۔ ساتھ ہی انہوں نے 23 فروری کو اس معاملے میں شکایت درج کرائی تھی۔