اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیویندر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج - اس کے مکان سے ہتھیار بھی بر آمد ہوتھے

عسکریت پسندوں سے روابط رکھنے کے الزام میں گرفتار شدہ معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے خلاف دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے ایف آئی آر درج کی ہے۔

ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج
ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : Mar 14, 2020, 7:50 PM IST

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جموں کشمیر پولیس سے معطل شدہ ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو چند ماہ قبل عسکریت پسندوں سے روابط رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دیویندر سنگھ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ دو عسکریت پسندوں کے ساتھ جارہا تھا۔

دیویندر سنگھ پر عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔اس کے علاوہ اس کے مکان سے ہتھیار بھی بر آمد ہوئے تھے ۔جموں پولیس کے علاوہ این آئی اے بھی اس سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ اب اس کے خلاف دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ایف آئی آر درج کی ہے ۔سازش رچنے کے دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

خصوصی سیل کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں انڈر ورلڈ کی ڈی ۔ کمپنی کا بھی ذکر ہے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ ڈی کمپنی خالصتانی شدت پسندوں کو مالی امداد کر رہی ہے۔

وہ آر ایس ایس رہنماوں کے قتل کے لئے بھی سازش رچ رہے ہیں۔اس پورے معاملہ کو لے کر خصوصی سیل اب دیویندر سنگھ سے بھی پوچھ گچھ کریگی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details