دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں سے دور پھنسے لوگوں کے لئے ریل آپریشن دوبارہ شروع کرنا ایک بڑی راحت سمجھا جاتا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد بھی لوگوں کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ عالم یہ ہے کہ لوگوں کو اسٹیشن تک پہنچنے کے لئے 10-10 گنا زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔
منگل کے روز جب پہلی ٹرین نئی دہلی اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی، تب سے ایک سوال یہ پیدا ہوا تھا کہ لوگ گھروں سے اسٹیشن کیسے پہنچیں گے۔ دہلی پہنچنے والے لوگوں کے گھر پہنچنے کے انتظام کے نام پر دہلی حکومت نے ڈی ٹی سی بسوں کا انتظام کیا۔ حالانکہ جو لوگ دہلی سے کہیں اور جانا چاہتے ہیں وہ یہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ گھر سے اسٹیشن کیسے پہنچیں گے۔