قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت کے بعد 16 فروری کو اروند کیجریوال کی بطور وزیراعلی حلف برداری کی تقریب میں دوسری کسی بھی ریاست کے سیاسی رہنما و وزرائے اعلیٰ کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔
کیجریوال کی حلف برداری تقریب میں صرف دہلی کی عوام مدعو - عام آدمی پارٹی
عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن اسمبلی گوپال رائے نے کہا کہ '16 فروری کو ہونے والی حلف برداری تقریب میں صرف دہلی کی عوام اور سیاسی رہنما ہی شریک ہوں گے'۔
عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت
عام آدمی پارٹی نے دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں میں سے 62 پر قبضہ کر کے دہلی پر اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہے، جبکہ بقیہ 8 نشستیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے حصے میں آئیں جبکہ کانگریس کی کارکردگی سنہ 2015 کے الیکشن کی طرح رہی اور اسے ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 4:58 AM IST