اردو

urdu

ETV Bharat / state

الیکٹرک گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے دہلی حکومت کا فیصلہ - ای وی پالیسی

دہلی حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کی پارکنگ کے سلسلے میں نئی ہدایت جاری کی ہے۔ تا کہ قومی دارالحکومت میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

دہلی حکومت کا فیصلہ
دہلی حکومت کا فیصلہ

By

Published : Mar 12, 2021, 3:37 PM IST

الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں دہلی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ قومی دارالحکومت کے سنیما گھروں، ملٹی پیلکس، دفاتر، ہوٹل ریسٹورنٹ اسپتال سمیت جن کے پاس سو گاڑیوں سے زیا دہ پارکنگ کے لئے جگہ موجود ہے انہیں اپنی پارکنگ کے لحاظ سے پانچ فیصد جگہ الیکٹرک گاڑیوں کے لئے مختص کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دہلی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ہدایت بھی جاری کی گئی۔

دہلی حکومت کی وزارت توانائی کی جانب سے جاری اس ہدایت نامہ کے مطابق پارکنگ کی سہولیات میں سے پانچ فیصد پارکنگ کی جگہ الیکٹرک گاڑیوں کے مختص کرنے کے ساتھ پارکنگ میں سلو الیکٹرک چارجرس کا بھی انتظام کرنا لازمی ہوگا۔

ہدایت نامہ کے مطابق ای وی پالیسی کے تحت دسمبر تک تمام کامپلکس کو اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ساتھ ہی ایسے کامپلکس کو چارجنگ پوائنٹ کے لیے چھ ہزار روپیہ تک کی سبسیڈی بھی دی جائے گی ۔

اس فیصلے سے دہلی میں ما ہ دسمبر تک دس ہزار سے زیا دہ الیکٹرک وہیکل چارجس مہیا ہو نے کی امید ہے۔

جس سے لوگ با آسانی اپنے الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرسکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details