راجدھانی دہلی کے تقریباً 1800 پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری داخلے کا عمل Delhi Nursery Admissions بدھ سے شروع ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے گزشتہ ماہ داخلہ کے شیڈول جاری کیا تھا۔
گزشتہ تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ کےلیے داخلوں کا عمل کوویڈ وبا کی وجہ سے دیر سے شروع ہوا تھا۔ فروری میں داخلے دیئے گئے تھے۔ تاہم اس سال پروگرام پچھلے سالوں کے مطابق ہے۔
نوٹیفائیڈ شیڈول کے مطابق داخلے کے لیے منتخب بچوں کی پہلی فہرست 4 فروری، دوسری فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی اور اس کے بعد اگر کوئی فہرست ہوگی تو اسے 15 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ داخلہ کا عمل 31 مارچ کو ختم ہوگا۔