لاک ڈاؤن اور طویل بندش کے باعث خدمت خلق کرنے والے بھی گھبراہٹ کا شکار ہیں ۔تاہم ابھی بھی بہت سے فلاحی ادارے اور تنظیمیں ہیں جو اس کام کو احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔
دہلی: اب متوسط طبقہ بھی قطار میں - Delhi middle class news
دارالحکومت دہلی میں کروونا کے خلاف جاری جنگ میں بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو ابھی بھی کھانے کے لئے ترس رہے ہیں ۔ایسے لوگوں کو دن میں دو وقت کی روٹی ملنا بہت مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ ان کی سفید پوشی بھی راشن ودیگر اشیاء ضروریہ کی دستیابی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ لیکن حالات اس قدر نازک ہوچکے ہیں کہ اب متوسط طبقہ بھی قطار میں کھڑا نظر آنے لگا ہے۔
اب متوسط طبقہ بھی قطار میں
اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے حالات سے مجبور افرادکی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے راجدھانی دہلی کے منیریکا علاقے میں فائن اینڈ بلیک راک انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نے شمال مشرقی ریاستوں کے 200 ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا،تاکہ اس بحرانی کے اس دور میں ان کنبوں کو کچھ راحت مل سکے۔
اس کے ساتھ حلقہ کے رکن اسمبلی عام آدمی پارٹی کی پرمیلا ٹوکاس نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ، انہوں نے اس کمپنی کے کاموں کی ستائش کی ۔