اردو

urdu

ETV Bharat / state

اب گوبر کے اپلے سے جلائے جائیں گے مردے - دہلی ای ٹی وی بھارت خبر

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے ۔ اس مہلک وبا کے سبب اب تک لاکھوں لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں ۔ حال کے ایام میں شمالی ہند کی ریاستوں میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ شمشان او قبرستان میں جگہیں کم پڑنے لگیں ۔

اب گوبر کے اپلے سے جلائے جائیں گے مردے
اب گوبر کے اپلے سے جلائے جائیں گے مردے

By

Published : May 18, 2021, 6:36 PM IST


قومی دارلحکومت اور اس کے مضافات میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مضر اثرات سے بڑے پیمانے پر لوگوں کی موت ہو ی ہے ۔ اس وبا کے سبب عام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے ۔

قبرستان اور شمشان گھاٹوں میں لاشیں آخری رسو مات کی ادائیگی کے منتطر ہیں ۔کئی گھنٹوں کے بعد مردہ کے لواحقین اپنے عزیز و اقارب کی لاشیں نذر آتش کررہے ہیں ۔تاہم بیشتر شمشان گھاٹوں پر مردوں کو نذر آتش کرنے کے لئے لکڑیاں تک نہیں مل پارہی ہیں ۔اور جہاں لکڑیاں دستیاب ہیں وہاں قیمتیں بہت زیادہ ہیں ۔ جس کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے

گوبر کے اپلے سے جلائے جائیں گے مردے



اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے کم خرچ اور ماحول کو آلودگی سے پاک بنانے کے لئے ایک بہتر نظام پر زور دیاجارہا ہے ۔

اس سلسلہ میں پاکستان سے آئے ہندو مہاجرین کے کیمپ آدرش نگر میں گائے کے گوبر سے بنے اپلوں سے لکڑی بنانے والی مشین لگائی گئی ہے۔ان اپلوں سے مردوں کو جلایا جائے گا۔اس کے لئے پنچکوئیاں روڈ شمشان گھاٹ پر بھی کاؤ ڈنگ لانگ مشین اور کریمیشن کیج نصب کیا گیا ہے۔جہاں لکڑیوں کا استعمال نہیں ہو گا ۔بلکہ گائے کا گوبر استعمال ہو گا۔
تنظیم کے جنرل سیکرٹری ملند پرانڈے کے مطابق یہ مشینیں دہلی کے سبھی شمشان گھاٹوں میںگوبر کے اپلے بنانے والی مشین لگائی جا رہی ہیں ،جس سے لکڑی کی کھپت چالیس سے پچاس فیصد کم ہو جائے گی اور فضائی آلودگی بھی کم متاثر ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details