اردو

urdu

ETV Bharat / state

Operation Prahaar in Ghaziabad: دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی، 26 گھروں پر ریڈ، پانچ گرفتار - آپریشن پرہار

دہلی اور نوئیڈا میں بڑھتے ہوئے جرائم Crime In Delhi and Noida کو دیکھتے ہوئے دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد پولیس نے مشترکہ طور پر 'آپریشن پرہار' Operation Prahaar شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کے تحت غازی آباد کھوڑا کالونی میں تقریباً 26 مقامات پر چھاپے Raid in Ghaziabad مارے گئے اور اس دوران 5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Operation Prahaar in Ghaziabad: دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی، 26 گھروں پر ریڈ، پانچ گرفتار
Operation Prahaar in Ghaziabad: دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی، 26 گھروں پر ریڈ، پانچ گرفتار

By

Published : Dec 8, 2021, 5:41 PM IST

اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ، غازی آباد اور دہلی پولیس نے 'آپریشن پرہار 3' Operation Prahaar شروع کیا ہے۔ اس دوران اتر پردیش کے غازی آباد کھوڑا کالونی میں تقریباً 26 مقامات پر چھاپے Raid in Ghaziabad مارے گئے اور اس دوران 5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار Five Criminals Arrested کیا گیا۔ جن میں سے ایک کے خلاف درجن سے زائد کیسز درج ہیں۔

Operation Prahaar in Ghaziabad: دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی، 26 گھروں پر ریڈ، پانچ گرفتار

نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی Additional DCP Noida رنوجے سنگھ نے کہا کہ کچھ جرائم پیشہ افراد دہلی-این سی آر میں لوٹ کی واردات Robbery in Delhi-NCR کو انجام دیتے ہیں اور سنگین جرائم کرتے ہیں۔ ایسے افراد ہجوم اور کچی آبادی والے علاقوں میں رہنے کے لیے محفوظ جگہ تلاش کرتے ہیں، جس میں انہیں سب سے محفوظ جگہ کھوڑا کالونی غازی آباد ملتی ہے۔ جہاں کچھ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد رہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر نے سینیئر افسران کو ایسی جگہوں پر الرٹ رہنے اور مجرموں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

جرائم پیشہ افراد پر پولیس کی نظر

رنوجے سنگھ نے کہا کہ پولیس افسران کے ذریعہ کھوڑا کالونی میں آپریشن پرہار کے نام سے وقتاً فوقتاً مشترکہ تلاشی مہم چلائی جاتی ہے۔ اس مہم کے تحت کمشنریٹ گوتم بدھ نگر پولیس، کھوڑا پولیس، غازی آباد اور دہلی پولیس کے مشترکہ آپریشن کے تحت کھوڑا میں رہنے والے ایسے مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملزموں کی پکڑنے کے لئے نوئیڈا، غازی آباد اور دہلی پولیس کی مشترکہ کاروائی

انہوں نے کہا کہ دہلی، این سی آر اور دیگر علاقوں میں تقریباً 200 پولیس اہلکاروں نے تقریباً 26 مشتبہ مجرموں کے گھروں میں تقریباً 3 گھنٹے تک تلاشی مہم Search Operation چلائی۔ جس میں 5 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے ایک ملزم سچن عرف ریپر دہلی اور نوئیڈا میں 'وانٹیڈ' تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details