اردو

urdu

ETV Bharat / state

تبلیغی مرکز کے دروازے پر ابھی بھی تالا لگا ہے

نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز پر دہلی پولیس نے تالا لگا دیا تھا، اس کے بعد تبلیغی جماعت افراد کے خلاف متعدد کیسز کورٹ میں چلے لیکن تمام کیسز میں تبلیغی جماعت کو کامیابی حاصل ہوئی، تاہم دس ماہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود تبلیغی جماعت کے مرکز کا تالا نہیں کھل سکا۔

delhi nizamuddin tablighi jamaat markaz still locked
تبلیغی مرکز کے دروازے پر ابھی بھی تالا لگا ہے

By

Published : Feb 28, 2021, 7:14 PM IST

گزشتہ برس کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد تبلیغی جماعت کے مرکز کو دہلی پولیس کے ذریعے بند کردیا گیا تھا، اب جبکہ 10 ماہ سے زائد وقفہ گذرنے کے باوجود تبلیغی جماعت کے مرکز کو نہیں کھولا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اسی سے متعلق دہلی وقف بورڈ کی جانب سے عدالت میں عرضی داخل کی گئی ہے کہ تبلیغی جماعت کے مرکز کو جلد کھولا جائے۔

یہ معاملہ جسٹس مکتا گپتا کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جہاں دہلی وقف بورڈ کی جانب سے سینئر وکیل رمیش گپتا اسٹینڈنگ کونسل وجہیہ شفیق اور دہلی حکومت کی جانب سے سینیئر اسینڈنگ کونسل راہل مہرا حاضر ہوئے جبکہ مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا موجود رہے۔

واضح رہے کہ ملک گیر سطح پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جنتا کرفیو کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے 31 مارچ تک کے لیے لاک ڈاؤن کے آرڈر دیے اسے گزرے دو روز بھی نہیں ہوئے تھے کہ بھارتی وزیراعظم نے 21 دن کے لیے ملک بھر میں تالا بندی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ایم سی ڈی ضمنی انتخاب: ووٹنگ جاری، 3 مارچ کو نتیجے کا اعلان

اسی دوران تبلیغی جماعت کے مرکز میں آئے ہوئے تقریباً تین ہزار افراد پھنس کر رہ گئے تھے۔ اسی دوران نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز پر دہلی پولیس نے مرکز پر تالا لگا دیا تھا، اس کے بعد تبلیغ جماعت کے افراد کے خلاف متعدد کیسز کورٹ میں چلے لیکن تمام کیسز میں تبلیغی جماعت کو کامیابی حاصل ہوئی۔ تاہم دس ماہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود تبلیغی جماعت کے مرکز کا تالا نہیں کھل سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details