داراحکومت دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ہوئے دھماکہ کے پیش نظر این آئی اے نے دو مشتبہ افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے۔ قومی تفتیشی ایجنسی نے کسی کو بھی ان کی شناخت کرنے پر دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا 'اسرائیلی سفارتخانہ نئی دہلی کے قریب دھماکے سے متعلق کیس کے سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو مشتبہ افراد پائے گئے ہیں۔ ان کی شناخت میں مدد کے لیے معلومات حاصل کی جارہی ہیں'۔