اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: تشدد کا نیا ویڈیو وائرل - شدت پسند عناصر پولیس پر پتھر بازی کرتے صاف نظر آ رہے ہیں۔

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد سے منسلک ایک نیا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں شدت پسند عناصر پولیس پر پتھر بازی کرتے صاف نظر آ رہے ہیں۔

دہلی: تشدد کا نیا ویڈیو وائرل
دہلی: تشدد کا نیا ویڈیو وائرل

By

Published : Mar 5, 2020, 11:28 AM IST

گزشتہ 25 فروری 2020 کو شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد سے منسلک ایک ویڈیو سامنے آیا ہے. جس میں شدت پسند شہادرا علاقے میں ڈپٹی کمشنر امت شرما پر پتھر بازی کرتے نظر آرہے ہیں ۔

دہلی: تشدد کا نیا ویڈیو وائرل۔ویڈیو

اس ویڈیو میں یہ صاف نظر آرہا ہے کہ شاہدرہ زون کے ڈپٹی کمشنر امت شرما کی قیادت میں کچھ پولیس اہلکار شدت پسندوں کو تشدد سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن پتھرباز مسلسل پتھر بازی کر رہے ہیں۔

ویڈیو جاری ہونے کے بعد پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں گولی لگنے سے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کی موت ہوئی تھی اور ڈپٹی کمشنر امت شرما شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر امت شرما اپنے کچھ جوانوں کے ساتھ صورت حال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے تبھی روڈ کے دونوں اطراف سے پتھر بازی شروع ہو گئی۔

بگڑتی صورت حال کو دیکھتے ہوئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے بھی داغے، لیکن فسادیوں کی بڑی تعداد کے آگے یہ ناکام ثابت ہوئیں.

اس دوران پولیس کچھ سمجھ پاتی تب تک اچانک فسادیوں نے پولیس پر پتھراو شروع کر دیا، جس میں ڈپٹی کمشنر امت شرما شدید طور پر زخمی ہو گئے اور ان کو اسی وقت اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details