حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'دہلی کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ترقیاتی کام کرے نا کہ الزام تراشی کی سیاست کرے۔
آٹھ فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے تین روز قبل دوارکا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے عام آدمی پارٹی پر قومی دارالحکومت میں آیوشمان بھارت اسکیم کو نافذ کرنے کا الزام عائد کیا۔
مودی نے مزید کہا کہ دہلی حکومت کے ذریعہ قائم کردہ 'محلہ کلینک' کا فائدہ صرف دہلی میں ہی ہوگا اگر دہلی کے باشندے ملک کے کسی دوسرے شہر میں ہوں گے اور انہیں طبی خدمات کی ضرورت محسوس ہوئی تو کیا محلہ کلینک وہاں جائے گا؟ جبکہ اگر آیوشمان بھارت اسکیم نافذ ہوئی تو ملک کا کوئی بھی باشندہ کہیں بھی کبھی بھی اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔