ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

جرائم پیشہ اراکین اسمبلی کی فہرست دہلی میں - دہلی کے نو منتخب 70 اراکین اسمبلی میں سے 43 کے خلاف مختلف دفعات کے ذریعہ کیس درج

دہلی کے نو منتخب 70 اراکین اسمبلی میں سے 43 کے خلاف مختلف دفعات کے ذریعہ کیس درج ہیں، انہی میں سے ایک پر ریپ جبکہ ایک پر قتل اور دو کے خلاف دھوکہ دہی کے کیس درج ہیں۔

فہرست
فہرست
author img

By

Published : Feb 16, 2020, 7:36 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:25 PM IST

ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارم کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کے 70 میں سے 43 یعنی کے 41 فیصد اراکین نے اپنے اوپر مجرمانہ معاملوں کی اطلاع اپنے حلف نامے میں داخل کی ہے۔ان میں سے 37 کے خلاف سنگین دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

جرائم پیشہ اراکین اسمبلی کی فہرست دہلی میں

رپورٹ کے مطابق دہلی کے گذشتہ اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 24 اراکین اسمبلی نے اپنے اوپر مجرمانہ کیس کی تفصیلات دی تھیں۔

in article image
فہرست

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے 62 اراکین میں سے 33 پر سنگین الزامات ہیں اسی طرح بی جے پی کے آٹھ میں سے چار اسمبلی امیدواروں پر سنگین دفعات کے تحت کیس درج کیے گئے ہیں۔

فہرست

اے ڈی آر کے مطابق سلطان پور ماجرا سے کانگریس امیدوار جئے کشن پر 8 سنگین دفعات کے ساتھ 21 دفعات پر مشتمل سات کیس درج ہیں۔

دیولی سے عام آدمی پارٹی کے جئے پرکاش پر، چار سنگین دفعات کے ساتھ 17 دفعات میں تین کیسز درج ہیں۔

فہرست

مٹیالہ سے عام آدمی پارٹی کے گلاب سنگھ پر 11 کیس درج ہیں۔

تغلق آباد سے عام آدمی پارٹی کے سہی رام پر تین کیس درج ہیں۔

ہری نگر سے بی جے پی کے رہنما تجندر پال بگہ پر چار مقدمات درج ہیں۔

روہتاس نگر سے بی جے پی کے جیتیندر مہاجن پر دو مقدمات درج ہیں۔

گاندھی نگر سے عام آدمی پارٹی کے نوین چودھری کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔

تلک نگر سے عام آدمی پارٹی کے جرنیل سنگھ کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔

کونڈلی حلقہ اسمبلی کانگریس کے امریش سنگھ گوتم کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:25 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details