دہلی میں لڑکیوں کے کالج میں گزشتہ روز لڑکوں کا ایک گروہ جئے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے داخل ہوا اور طالبات کے ساتھ بدتمیزی کی، لیکن کالج انتظامیہ نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی کاروائی نہیں کی۔
طالبات نے اس کی شکایت انتظامیہ سے کی تھی لیکن مذکورہ لڑکوں کا گروہ ایک خاص سیاسی پارٹی سے وابستہ ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ بھی خاموش ہے۔
ایک طالبہ نے ایک ٹی وی بھارت کو بتایا کہ '6 فروری کو ہمارے یہاں فیسٹ تھا، جہاں لڑکوں کو بغیر دعوت نامے کے داخلے کی اجازت نہیں تھی، لیکن دیر شام ایک گروپ نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'کالج کیمپس میں بغیر آئی کارڈ کے داخلے پر پابندی ہے تو پھر لڑکوں کا گروہ کیمپس میں داخل کیسے ہوا۔
طالبہ نے بتایا کہ 'سارے لڑکے شراب کے نشے میں تھے، اور اس دوران انہوں نے لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جبکہ نازیبا حرکتیں بھی کیں اور گندی گندی گالیاں دے رہے تھے نیز سی اے اے کی حمایت میں نعرے بھی لگارہے تھے۔