ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے کہا کہ تبلیغی جماعت کی کوتاہیوں سے کبھی ہم نے چشم پوشی نہیں کی، ہم نے ہمیشہ کہا کہ غلطی ان کی ہے، مگر ساتھ ساتھ حکومت کی بھی غلطیاں ہیں۔
ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے مزید کہا کہ اس تعلق سے جس طرح صرف تبلیغی جماعت کونشانہ بنایا گیا اور اس کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کیا جانے گا اور جس طرح میڈیا میں بیانات آئے اس میں الگ سے جماعت کی تفصیلات دی گئی، اوراس طرح بتایا گیا کہ جیسے تبلیغی جماعت والے وائرس پھیلانا چاہتے ہیں۔
جو کہ بالکل غلط ہے، وہ بھی متاثرہیں اور وائرس کے شکار ہوئے ہیں، ان کی غلطی ہے اور اس کا محاسبہ ہونا چاہئے۔ لیکن سرکار کی بھی غلطی ہے، جس نے اس پر توجہ نہیں دی، وہاں پولیس موجود تھی، مگر حکومت نے اس پر ڈرامہ کیا۔