اردو

urdu

ETV Bharat / state

بے ضابطگی کے خلاف دہلی اقلیتی کمیشن کی شکایت - undefined

دہلی اقلیتی کمیشن کی جانب سے ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جس میں کمیشن کے دفتر کے اندر جاری مبینہ بے ضابطگی کا ذکر کیا گیا۔

دھاندلیوں کے خلاف دہلی اقلیتی کمیشن نے ایف آئی آر درج کرائی

By

Published : Sep 30, 2019, 11:34 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:35 PM IST

دراصل دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے بتایا کہ 'چند روز قبل انہیں اس بات کی اطلاع ملی کہ کمیشن کا کچھ سامان فروخت کر دیا گیا ہے اور اس کے پیسوں کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔'

دھاندلیوں کے خلاف دہلی اقلیتی کمیشن نے ایف آئی آر درج کرائی

کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے بتایا کہ 'کچھ روز قبل ہی دہلی اقلیتی کمیشن کے فنڈ سے تقریباً 7 لاکھ روپے کی اسٹیشنری خریدی گئی تھی جبکہ اس کے استعمال سے متعلق کوئی ثبوت یا ریکارڈ نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ دہلی اس سے قبل اقلیتی کمیشن کے سابق سکریٹری شمیم اختر نے مبینہ طور پر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان اور کرتار سنگھ کوچر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق کمیشن کے چیئرمین نے سکریٹری کے خلاف شکایت کی تو ان کا بھی تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 4:35 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details