نئی دہلی: دہلی کے وزیر راجندر پال گوتم نے آج ٹویٹ کیا کہ آج مہارشی والمیکی کی جینتی ہے اور دوسری طرف کانشی رام صاحب کی برسی بھی ہے۔ ایسے ہی اتفاق سے آج میں بہت سی بیڑیوں سے آزاد ہوااور آج میانیا جنم ہوا ہے۔ اب میں بغیر کسی پابندی کے مزید مضبوطی سے حقوق اور معاشرے پر ہونے والے مظالم کے خلاف لڑائی جاری رکھوں گا۔ Delhi Minister Rajendra Pal Resigns
انہوں نے اپنے استعفیٰ کے ساتھ یہ بات بھی لکھی ہے میں راجندر پال گوتم ہوں، ایک سچا محب وطن اور دل و جان سے امبیڈکو ماننے والا ہوں۔ پچھلے کچھ سالوں سے میں مسلسل دیکھ رہا ہوں کہ میرے معاشرے کی بہنوں اور بیٹیوں کی آبرو ریزی کرکے ان کا قتل کیا جارہا ہے۔ کہیں مونچھیں رکھنے پر قتل ہو رہے ہیں تو کہیں مندر میں گھس کر مورتی کو چھونے پر ذلت کے ساتھ مارا پیٹا جا رہا ہے۔ پانی کے برتن کو چھونے پر بھی بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے۔ گھوڑی پر بارات تک لے جانے پرنفرت انگیز حملے کرکے جانیں لی جارہی ہیں۔ اس طرح کے ذات پات کے امتیاز کے واقعات سے میرا دل ہر روز چھلنی ہوتاہے۔
راجندر پال گوتم نے خط میں لکھا کہ میں ذاتی طور پر 5 اکتوبر 2022 کو رانی جھانسی روڈ کے امبیڈکر بھون میں مشن جئے بھیم اور بدھسٹ سوسائٹی آف انڈیا کی طرف سے اشوکا وجے دشمی کے موقع پر منعقدہ بدھ دھام دکشا کی تقریب کا ایک رکن تھا۔ اس کا عام آدمی پارٹی اور میری کونسل آف منسٹرس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ باباصاحب کے 22 عہد کو باباصاحب کے پوتے راج رتنا امبیڈکر نے دہرایا، جسے میں نے 10000 سے زیادہ لوگوں کے ساتھ دہرایا۔ اس کے بعد میں دیکھ رہا ہوں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہمارے لیڈر اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنا رہی ہے، یہ میرے لیے بہت دکھ کی بات ہے۔