اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی ایم آئی ایم صدر کلیم الحفیظ کی کتاب ’’نشان راہ‘‘ کا رسم اجرا - نشان راہ‘

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے دہلی یونٹ کے صدر کلیم الحفیظ کی کتاب کا رسم اجراء کنسٹی ٹیوشن کلب میں ماہرین تعلیم کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

dl_nd_01_owaisi release book in delhi_avb_7200880
کتاب کا اجرا

By

Published : Aug 10, 2021, 6:21 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں گذشتہ شب دہلی ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ کی کتاب نشان راہ، بھارت میں مسلمانوں کا مستقبل سیاسی سماجی اور معاشی کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ اس موقع پر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسعد الدین اویسی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
دہلی کے رفیع مارگ پر واقع کانسٹی ٹیوشن آف انڈیا میں منعقدہ اس تقریب کے دوران اسعد الدین اویسی نے موجودہ حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دیکھیں ویڈیو


انہوں نے کہا کہ ایک طرف دہلی میں کچھ لوگ مسلمانوں کو غدار بتاتے ہوئے انہیں گولی مارنے کی بات کرتی ہے وہیں دوسری طرف پارلیمنٹ سے کچھ میٹر کی دوری پر کچھ افراد ایک خاص طبقہ کو گالیاں دیتے ہیں اور ویڈیو میں سب کچھ واضح ہونے کے باوجود دہلی پولیس نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرتی ہے۔

وہیں ایم آئی ایم کے اورنگ آباد سے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہنا تھا کہ ہماری شریعت سے متعلق فیصلہ آج پارلیمنٹ میں کیے جا رہے ہیں جبکہ مسلمانوں کی پارلیمنٹ میں حصہ داری نہ کے برابر ہے، ایسے میں ہمیں اپنی اییک سیاسی طاقت تیار کرنی ہوگی۔


مزید پڑھیں: اجتماعی قیادت کے فروغ اور ملی مسائل کے حل کے لیے اتحاد ملت کانفرنس کا انعقاد


مولانا آزاد جودھپور یونیورسٹی کے صدر پروفیسر اختر الواسع نے رسم اجرا کے دوران کہا کہ اسلام کربلا میں ختم نہیں ہوا، اسلام 1857 میں ختم نہیں ہوا، اسلام 2002 میں ختم نہیں ہوا،تو اب بھی نہیں ہو سکتا۔ یہ اللہ کا دین ہے اور قرآن پاک کو رب العالمین نے دنیا کی ہدایت کے لئے نازل کیا ہے۔ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تبارک و تعالی نے لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details