اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: مہاجر مزدوروں کو جمنا پل پر روک دیا گیا

ملک بھر میں گزشتہ 56 روز سے نافذ لاک ڈاون کے دوران بیرون ریاستوں میں پھنسے اترپردیش اور بہار کے مزدوروں کا اپنے آبائی گاوں جانے کا سلسلہ بدستور جا ری ہے جبکہ قومی دارالحکومت دہلی سے آنے والے مزدوروں کو جمنا پل پر رو کنے کے لئے پولیس متحرک ہے۔

مزدورں کو جمنا پل پر روک دیا
مزدورں کو جمنا پل پر روک دیا

By

Published : May 20, 2020, 9:27 AM IST


سرائے کالے خان کے راستے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے مزدوروں کو جمنا پل پر روک لیا جاتا ہے۔ مزدور یہاں اس امید سے آتے ہیں کہ انہیں ان کے آ بائی مقام کی جانب گامزن ہونے دیا جائے گا، مگر انہیں پولیس روک دیتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بھی افسوس ہوتا ہے مگر وہ کچھ کر نے سے قاصر ہیں۔ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور چارہ کار نہیں ہے۔ سوائے اس کے کہ ان مزدوروں کو واپس بھیج دیا جائے۔

مزدورں کو جمنا پل پر روک دیا


کئی دفعہ پولیس اہلکار انہیں سمجھاتے ہیں اور بس آنے کی امید جگاتے ہیں۔ تاہم انہیں پتہ ہوتا ہے کہ بسوں کا آنا اتنا آسان نہیں۔
مزدوروں کی ناراضگی اس بات پر ہے کہ جب ان کے پاس رہنے کی کوئی وجہ نہیں بچی ہے تو انہیں شہر میں کیوں روکا جارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر سرکار انہیں کھانے، پینے کی اشیا دیتی اور مکان کا کرایہ ادا کرنے کے لئے پیسہ دیتی ہے تو وہ ہجرت ہی کیوں کیوں کریں گے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details