اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میٹرو کی یلو لائن پراتوار کی سروس میں خلل - دہلی میٹرو کی یلو لائن پراتوار کی سروس میں خلل

یلو لائن دہلی کے سمے پور بادلی کو گروگرام کے ہڈا سٹی سنٹر سے جوڑتی ہے۔ اتوار کی صبح ساڑھے سات بجے تک ماڈل ٹاؤن اور یونیورسٹی کے درمیان یلو لائن پر کوئی سروس نہیں ہو گی کیونکہ دیکھ بھال کا کام جاری ہے۔

دہلی میٹرو
دہلی میٹرو

By

Published : Oct 24, 2021, 7:11 AM IST

دہلی میٹرو کی یلو لائن پر اتوار کو مرمت کی وجہ سے میٹرو سروس بند رہے گی۔ ڈی ایم آر سی نے جاری پریس ریلیز میں ہے کہ میٹرو اسٹیشن یونیورسٹی اور ماڈل ٹاؤن اسٹیشنوں کے درمیان دہلی میٹرو کی ییلو لائن کے ایک حصے پر مرمت کے کاموں کی وجہ سے اتوار کی صبح کچھ گھنٹوں کے لیے دستیاب نہیں رہیں گی۔

دہلی میٹرو


یلو لائن دہلی کے سمے پور بادلی کو گروگرام کے ہڈا سٹی سنٹر سے جوڑتی ہے۔ اتوار کی صبح ساڑھے سات بجے تک ماڈل ٹاؤن اور یونیورسٹی کے درمیان یلو لائن پر کوئی سروس نہیں ہو گی کیونکہ دیکھ بھال کا کام جاری ہے۔
اس دوران جی ٹی بی نگر اسٹیشن بند رہے گا۔ بقیہ دنوں میں خدمات معمول کے مطابق ہوں گی۔ ڈی ایم آر سی نے ٹوئیٹ کرکے یہ جانکاری دی۔

جی ٹی بی میٹرو اسٹیشن یونیورسٹی اور ماڈل ٹاؤن اسٹیشنوں کے درمیان شمالی دہلی کے کنگز وے کیمپ کے علاقے میں واقع ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی: مسافروں کی سہولت کے لیے میٹرو اسٹیشنوں پر 12 اسکلیٹر لگائے گئے

دہلی میٹرو نے ٹوئیٹ کیا کہ، "اس مدت کے دوران مفت فیڈر بس سروس دستیاب ہوگی تاکہ اس سیکشن کے درمیان رابطہ کو یقینی بنایا جاسکے۔"

واضح رہے کہ کہ ڈی ایم آر سی کے زیادہ تر راہداریوں پر صبح سے ہی خدمات شروع ہو جاتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details