دہلی میٹرو کی سب سے طویل اور اہم پنک لائن جلد ہی بغیر ڈرائیور کے چلنے لگے گی اس کے لیے ڈی ایم آر سی نے پوری تیاری کر لی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے ذریعے اس کا افتتاح کیا جائے گا۔
بغیر ڈرائیور والی ہوگی پنک لائن میٹرو ریلوے سیفٹی کمشنر کے ذریعے 58 کلومیٹر طویل پنک لائن پر ڈرائیور کے بغیر میٹرو چلانے کے لئے منظوری پہلے ہی مل چکی ہے جمعرات کو عام مسافر اس لائن پر ڈرائیور کے بغیر میٹر میں سفر کا لطف اٹھا سکیں گے اس سے قبل کنٹرول لائن پر میٹرو ڈرائیور کے بنا چلتی ہے۔
اطلاع کے مطابق تیسرے فیس میں بنی دلی میٹرو کی بنک اور کنٹرول لائن پر ڈرائیور لیس میٹر چلانے کی سہولت ہے. سی بی ڈی ٹی سسٹم کے ذریعے ان دونوں ہی لائن پر بغیر ڈرائیور کے محفوظ سفر ہو سکتا ہے۔
ڈی ایم آر سی نے تقریبا ایک سال پہلے جنکپوری پچھم سے لے کر بوٹونیکل گارڈن کے درمیان 37کلومیٹر طویل مجینٹا لائن پر ڈرائیور کے بغیر میٹرو سروس شروع کی تھی. اس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا. تقریبا ایک سال سے بغیر کسی پریشانی کے مجنتا لائن پر بغیر ڈرائیور کے میٹرو چل رہی ہے۔
اس سلسلے میں اب مجلس پارک کے شیو وہار کے درمیان چلنے والی میٹرو کو بھی ڈرائیور کے بغیر چلانے کی تیاری چل رہی ہے۔
ڈی ایم آر سی کے ذرائع کے مطابق ریلوے سیفٹی کمیشنر کے ذریعے ڈرائیور سے مستثنی میٹرو کا معائنہ کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے اس پر بغیر ڈرائیور میٹرو چلانے کی اجازت بھی دے دی ہے جس کے بعد ڈی ایم آر سی پنک لائن پر بھی ڈرائیور سے مستثنی میٹرو کا سفر شروع کرنے جارہا ہے اس کی شروعات سے دہلی میں تقریباً 95 کلو میٹر ڈرائیور کے بغیر میٹرو کا سفر شروع ہو جائے گا۔