اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میٹرو کی خدمات 169 دنوں کے بعد دوبارہ شروع

قومی دارالحکومت نئی دہلی کی لائف لائن اور پبلک ٹرانسپورٹ کی ریڑھ کی ہڈی تصور کی جانے والی دہلی میٹرو کا سفر169 دنوں آج دوبارہ شروع ہو گیا ۔

دہلی میٹرو
دہلی میٹرو

By

Published : Sep 7, 2020, 1:09 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے احتیاط کے طور پر گزشتہ پانچ ماہ سے بند دہلی میٹرو خدمات ، ریپڈ میٹرو،گوروگرام سمیت ییلو لائن پر سمے پور بادلی سے ہڈا سٹی سنٹر کے درمیان صبح 7 بجے بحال کردی گئی ہیں۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے اس کے لئے مکمل تیاری کرلی تھی۔

کورونا انفیکشن کے پیش نظر اسٹیشن کے اندر صاف صفائی کے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔

تاہم صبح مسافروں کی زیادہ بھیڑ نہیں دیکھی گئی اور زیادہ تر کوچوں میں مسافر کم تھے۔

اسٹیشنوں کے باہر دہلی پولیس کے اہلکار تعینات تھے اور میٹرو اسٹیشن میں سی آئی ایس ایف میں افسران اور جوان پوری طرح مستعد نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیے:ملک کے چار شہروں میں میٹرو خدمات بحال

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے ترجمان کے مطابق آج اور کل منگل کے روز صرف ییلو لائن پر 07.00 سے 11.00 اور شام 16.00 سے 20.00 بجے تک میٹرو چلے گی ۔

اس کے بعد 9 ستمبر کو 3/4 ڈبلیو لائن ، دوارکا سیکٹر 21 سے نوئیڈا الیکٹرانک سٹی ، ویشالی اور لائن سات (پنک لائن) مجلس پارک سے شیو وہار کی سروس شروع کی جائے گی ۔

یہ خدمات صبح اور شام چار چار گھنٹے کے لئے بھی دستیاب ر ہے گی۔

صبح 7 بجے سے صبح 11 بجے تک اور شام 4 بجے سے شام سات بجے تک میٹرو خدمات دستیاب رہے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details