دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی) نے اس تعلق سے بتایا کہ بلیو لائن پر اتر پردیش کے ویشالي- دہلی کے دوارکا کے درمیان میٹرو سروس تکنیکی خرابی کی وجہ سے متاثر ہوئی۔خامیوں کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
دہلی: تکنیکی خرابی کے سبب بلیو لائن میٹرو روٹ متاثر - دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی)
ملک کے دارالحکومت دہلی میں میٹرو میں تکنیکی خرابی کے سبب آج میٹرو ٹرین کی روانگی میں تاخیر ہوئی اور دفتر جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بلیو لائن میٹرو روٹ متاثر
تکنیکی خرابی کے سبب ویشالی سے دوارکا کے درمیان چلنے والی میٹرو ٹرینیں کافی دیر تک رک رک کر چل رہی تھی اور جمنا بینک میں مسافروں سے ٹرین خالی کرنے کو کہا گیا اور کم از کم دو میٹرو کے مسافروں کو نوئیڈا سٹی سے دوارکا آنے والی ٹرین پر سوار ہونے کا مشورہ دیا گیا۔
اس کے بعد مسافروں نے ٹرین بدل کر آگے کا سفر شروع کیا۔ اس میں مسافروں کے ایک گھنٹے کا وقت برباد ہو گیا۔ میٹرو ریل کے انجینیئرز ٹریفک بحال کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
Last Updated : Nov 2, 2019, 7:32 PM IST