ڈی ایم آر سی کا دعوٰی ہے کہ ایک سال کے اندر یہ سروس دیگر چھ میٹرو لائنوں کی ٹرینوں میں بھی دستیاب ہوجائے گی۔ یہ سروس دہلی میٹرو سے پہلے صرف تین ممالک کے میٹرو میں دستیاب ہے۔
ڈی ایم آر سی کے مطابق انہوں نے سنہ 2016 میں پہلی بار میٹرو میں مفت وائی فائی شروع کی تھی، لیکن یہ خدمت صرف اسٹیشن تک ہی محدود تھی۔ میٹرو میں سفر کے دوران مسافر اسے استعمال نہیں کرسکتے تھے۔ لیکن اب یہ سروس میٹرو کی ایکسپریس لائن میں شروع کردی گئی ہے۔
مسافر اب میٹرو میں سفر کے دوران وڈیو کالز ، یوٹیوب، سوشل میڈیا ، گوگل کو وائی فائی کا استعمال کرسکیں گے۔
ڈی ایم آر سی کے مطابق بھارت جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، جہاں میٹرو میں وائی فائی کی سہولت موجود ہے۔
دنیا کے بارے میں بات کریں تو یہ خدمت روس کے ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ ، کوریا میں سیئل اور چین میں شنگھائی سمیت کچھ شہروں میں دستیاب ہے۔