اردو

urdu

By

Published : Jan 20, 2023, 12:49 PM IST

ETV Bharat / state

Horseman Distributed Blankets گھڑ سوار نے بے سہارا خواتین میں کمبل تقسیم کیے

گھڑ سواری میں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیتنے والے نوجوان گھڑسوار شسانک سنگھ کٹاریہ نے آج عمر رسیدہ اور بے سہارا و ضرورت مند خواتین میں کمبل تقسیم کیے۔ ان کے ہمراہ مقامی مسجد کے امام بھی موجود رہے۔ Horseman Distributed Blankets

گھڑ سوار نے بے سہارا خواتین میں کمبل تقسیم کئے
گھڑ سوار نے بے سہارا خواتین میں کمبل تقسیم کئے

گھڑ سوار نے بے سہارا خواتین میں کمبل تقسیم کئے

دہلی:بی پی ایل زمرے کی بیواؤں، طلاق یافتہ، یتیموں، معذوروں کو شیولیا آدیکاتیانی مندر چھتر پور کے ملحقہ کمیونٹی سنٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں کمبل عطیہ کئے گئے۔ دہلی میں گھڑ سوار ششانک سنگھ کٹاریہ نے یہ نیک عمل سماجی تنظیم برائے کمیونٹی ہیلپ (سوچ) کے نام سے منعقدہ ایک پروگرام میں کیا۔ سوچ سنستھا نے مقامی سماجی کارکنوں کی مدد سے مہرولی-چھتر پور علاقے کے شناخت شدہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کی۔ نگم پرائمری گرلز اسکول، کٹوریہ سرائے کے پرنسپل نصیر احمد صدیقی کی پہل پر منعقد کئے گئے کمبل عطیہ پروگرام سے 600 سے زیادہ حاجت مند لوگ مستفید ہوسکے۔

سوچ سنستھا کے سربراہ نجمی صدیقی کے مطابق ششانک سنگھ کٹاریہ سوچ سنستھا کے برانڈ یوتھ ایمبیسیڈر بھی ہیں جو گذشتہ 5 برسوں سے ہماری تنظیم کے ذریعہ سماجی خدمت کر رہے ہیں۔ الیکشن آفس چھترپور سے مول چند گپتا، مراری ہرسانہ، گوسیہ کالونی مسجد کے پیش امام قاری نیامت اللہ، پونم اور ہماری ساتھی ایم سی ڈی ٹیچر سرپرست نیلم چودھری کمبل تقسیم کے موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Urdu Translation of Modi’s Book: علی گڑھ میں نریندر مودی کی کتاب کا اردو ترجمہ تقسیم

ششانک خوشی سے اپنی سالگرہ، ہولی، دیوالی بیواؤں اور ان کے بچوں میں دلکش تحائف تقسیم کرکے مناتے ہیں۔ ششانک اپنی ماں آرتی سنگھ اور والد ستیندر سنگھ کٹاریہ کی طرف سے دیئے گئے سنسکار پر عمل کر رہے ہیں۔ہریانہ کے گڑگاؤں کے رہنے والے ششانک سنگھ کٹاریہ سب سے کم عمر گھڑ سوار ایتھلیٹ ہیں۔ جنہوں نے کئی بار نیشنل اور انٹرنیشنل ایکوسٹرین چیمپئن شپ جیتی ہے۔ وہ IGNOU سے سیاحت اور ہاسپیٹلیٹی میں بی اے پروگرام کر رہا ہے۔متجسس فطرت ششانک کو گھوڑوں سے گہری محبت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details