اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi MCD elections results عام آدمی پارٹی کی خواجہ سرا امیدوار بوبی کنر کامیاب

عام آدمی پارٹی سے خواجہ سرا امیدوار بوبی کنر نے میونسپل انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے بوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی تاریخ میں جیت درج کرنے والی خواجہ سرا برادری کی پہلی امیدوار ہیں۔ AAP's Bobi Kinnar Wins Sultanpuri-A

Delhi MCD elections results:AAP's Bobi Kinnar Wins Sultanpuri-A
عام آدمی پارٹی کے خواجہ سرا امیدوار بوبی کنر کامیاب

By

Published : Dec 7, 2022, 2:00 PM IST

نئی دہلی: سلطان پوری اے وارڈ نمبر 42 سے خواجہ سرا امیدوار بوبی کنر نے کانگریس امیدوار کو 6,714 ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دے دی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے بوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی تاریخ میں جیتنے والے کنر برادری کے پہلے امیدوار ہیں۔ بوبی نے کانگریس کے ورون ڈھاکہ کو شکست دی۔ انہیں کل 14,831 ووٹ ملے، جب کہ ورون کو 8,107 ووٹ ملے۔ بوبی کافی عرصے سے عام آدمی پارٹی سے منسلک تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار بلدیاتی انتخابات میں انہیں ٹکٹ دیا گیا۔ 38 سالہ بوبی نے نویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ ایک طویل عرصے سے اپنے این جی او کے ذریعے فلاحی کام انجام دیتے رہے۔ بوبی پہلی بار سنہ 2017 میں اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ایم سی ڈی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ بعد میں وہ عام آدمی پارٹی کا حصہ بن گئیں، بوبی انا تحریک سے بھی وابستہ تھے۔ AAP's Bobi Kinnar Wins Sultanpuri-A

جیت کے بعد بوبی نے کہاکہ ''وہ اپنے علاقے کو خوبصورت بنانا چاہتا ہے۔ ان کی ترجیح لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ وہ ایم سی ڈی سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی بڑی سیاسی پارٹی نے خواجہ سرا برادری سے امیدوار کھڑا کیا۔ الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے سروے میں بھی بوبی کو جیت کے لیے درست پایا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے انہیں ٹکٹ دیا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details