جے این یو کا طالب علم شرجیل امام کے خلاف اترپردیش میں ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس اس کی تلاش کے لئے کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے، جبکہ جے این یو میں متعدد طلباء نے شرجیل امام کی حمایت میں مارچ نکالا اور شرجیل امام زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس مارچ میں جے این یو کی کاونسلر آفرین فاطمہ بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ شرجیل امام کے خلاف اتر پردیش میں ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہ فی الحال پولیس کی نظروں سے دور ہے۔
وہیں دوسری جانب شرجیل امام کی حمایت میں سینکڑوں طلباء نے کیمپس میں ہاتھوں میں بینر اٹھا کر مارچ نکالا۔