منوج تیواری نے کہا کہ 'ہمیں دہلی کے عوام سے بہت ذیادہ امیدیں تھیں لیکن دہلی کی عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر۔'
منوج تیواری نے شکست کی ذمہ داری قبول کی - بھارتیہ جنتا پارٹی
دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر سے ناکامی کا منہ دیکھنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی صدر موج تیواری نے کہا کہ 'وہ اس شکست کو قبول کرتے ہیں۔'
منوج تیواری
انہوں نے کہا کہ 'دہلی کے عوام نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے لیکن بی جے پی کارکنان حوصلہ نا ہاریں ہم اس شکست پر غور کریں گے۔'
منوج تیواری نے کیجریوال کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم عوام کی امیدوں پر کھرے نہیں اترے لیکن پھر بھی ہمارے ووٹ فیصد میں اضافہ ہوا ہے اور ہم چاہیں گے کہ الزام تراشی کو درکنار کرتے ہوئے وہ ترقی پر توجہ دیں گے۔'
Last Updated : Mar 1, 2020, 12:16 AM IST