نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ جعفرآباد میں ایک 40 سالہ شخص نے اپنی بیوی اور دو نابالغ بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی، اس واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Delhi Man Shoots Wife and Two Daughters
Delhi Man Commits Suicide: دہلی میں بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی - Delhi Man Shoots Wife and Two Daughters
دہلی کے جعفرآباد علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں ملی۔ خاندان کے 40 سالہ شخص نے اپنی بیوی اور دو نابالغ بیٹیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے خودکشی بھی کرلی۔ Man commits suicide after gunning down wife and Daughters
یہ بھی پڑھیں: CRPF Cop Shoots Himself: بیوی اور بیٹی کو یرغمال بنانے والے سی آر پی ایف جوان نے خودکشی کی
دہلی پولیس نے بتایا کہ 'یہ واقعہ شمال مشرقی دہلی کے جعفرآباد علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت میں پیش آیا، جہاں عمارت کی چوتھی منزل پر ایک کمرے سے چار لاشیں ملی ہیں۔' پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'ایک شخص اپنے کپڑے کے کاروبار میں بھاری نقصان سے کافی پریشان تھا، جس کی وجہ سے اس واردات کو انجام دیا ہے۔ فی الحال پولیس علاقے میں لوگوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے اور قتل کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔'