ان بے گھر غریب مزدوروں نے اسی فلائی اوور کو اپنا گھر بنالیا ہے اور جب سے لاک ڈاون شروع ہوا ہے تب سے اس نئے آشیانے میں کچھ ایسے مزدور بھی شامل ہوگئے ہیں جو اجتماعی ہجرت کر کے واپس جارہے تھے لیکن انہیں انہیں سرحد سے ہی واپس بھیج دیا۔
ان میں سے کئی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'فلائی اوور پر قیام کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جب لوگ یہاں سے گزرتے ہیں تو ان کی نظر ہم پر پڑتی ہے اور وہ لوگ ہماری مدد کرتے ہیں اور کھانا وحیرہ فراہم کیا جاتا ہے۔