ڈی ٹی بس خرید کے معاملے میں مبینہ گھوٹالے کی جانچ سی بی آئی کو بھیجنے کے عرضی کو دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نے منظور کرلیا ہے۔ پردیش بی جے پی صدر آدرش گپتا کی قیادت میں بدھ کے روز حزب اختلاف کے رہنما رام ویر سنگھ بیدھوڑی اور ویجیندر گپتا لیفٹننٹ گورنر سے ملنے پہنچے تھے۔ کہا جارہا ہے کہ دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے بس گھوٹالے کے معاملے میں جانچ کے لئے سی بی آئی کو فائل بھیجنے کی بات منظور کرلی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر آدرش گپتا نے کہا کہ ہم پہلے بھی اس معاملے کی جانچ اے سی بی سے کرانے کی مانگ کرچکے ہیں۔ جس حساب سے 3500 کروڑ روپیے کے بس رکھ رکھاؤ گھوٹالے کی حقیقت سامنے آرہی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کیجریوال سرکار نے بڑا گھوٹالہ کیا ہے۔