اردو

urdu

ETV Bharat / state

MCD Election 2022 دہلی لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے سے اپیل کی کہ وہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے کونسلروں کے انتخاب کے لیے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ delhi municipal corporation election 2022

دہلی لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی
دہلی لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی

By

Published : Dec 4, 2022, 2:02 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے اتوار کو رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے کونسلروں کے انتخاب کے لیے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ دہلی میں 250 وارڈوں کے کونسلروں کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ سکسینہ نے ٹویٹ کیا ’’میں دہلی کے تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آج اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور شہر کی تشکیل میں اپنی ذمہ داری اداکریں‘‘۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو صبح 5.30 بجے تک جاری رہے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی پرویش ورما، کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن، سابق مرکزی وزیر ہرش وردھن اور سابق ایم ایل اے الکا لامبا سب سے پہلے ووٹ ڈالنے والوں میں شامل ہیں۔ Delhi LG appeals to vote in MCD Election

یہ بھی پڑھیں: MCD Election 2022 دہلی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں ووٹنگ کے لیے اتوار کو بازار بند

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ورما نے یقین ظاہر کیا کہ بی جے پی زبردست اکثریت سے جیتے گی۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ کیجریوال نے ٹویٹ کیا ’’میں تمام دہلی والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آج ووٹ ڈالیں تاکہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں ایماندار حکومت قائم ہو‘‘۔ شمالی دہلی کے وجے نگر علاقے میں ایک پولنگ بوتھ پر لوگوں کو اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے قطاروں میں کھڑے دیکھا گیا۔ ووٹوں کی گنتی 7 دسمبر کو ہوگی۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details