دہلی میں کورونا کے قہر کو روکنے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 16 جون کو ایک میٹنگ رکھی تھی جسے آج منسوخ کردی گئی ہے۔ یہ میٹنگ آج صبح گیارہ بجے ہونے والی تھی۔ اس میٹنگ میں دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل ، وائس چیئرمین اور وزیر اعلی اروند کیجریوال اور دیگر وزراء اور اعلی عہدیداران موجود ہونے والے تھے۔
دہلی: ایل جی کے سربراہی میں ہونے والا اجلاس منسوخ - میٹنگ ملتوی
دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فیصلہ لینے والی سب سے بڑی اتھارٹی ہے۔ اس نے 13 جون کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے طے کیا تھا کہ 16 جون کی صبح 11 بجے اجلاس ہوگا۔
دہلی: ایل جی کے سربراہی میں ہونے والا اجلاس منسوخ
یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دہلی کی کمان سنبھالنے کے بعد دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ کی کوئی خاص اہمیت نہیں رہ گئی تھی، اسی وجہ سے یہ اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔
اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی گئی باتیں۔۔
- لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ میں ہونے والی اس میٹنگ میں، طبی انفراسٹرکچر کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔
- ممبئی اور دہلی میں میک شفٹ اسپتال بنانے کے بارے میں بحث ہونی تھی۔ جس میں خالی فلیٹ کو میک شفٹ کورونا اسپتال بنانے کا امکان ہے۔
- آر ڈبلیو اے کی تربیت ، آکسیمٹرز ، آکسیجن سلنڈر فراہم کرکے بااختیار بنانا۔ کمیونٹی مراکز میں بیڈس لگا کر اور سول ڈیفنس عملے کی تعیناتی کرکے مزید تقویت دینا۔
- کیمپس میں عارضی طور پر شمشان خانہ اور مردہ گھر اسپتال کے اندر تعمیر کرنا۔ کنٹینر میں ائیر کنڈیشن کے ساتھ چارپائی کا انتظام پر تبادلہ خیال ہونا تھا۔
- نجی اسپتال مریضوں سے بہت زیادہ رقم وصول کرتے ہیں اور پیشگی طلب کرتے ہیں ، نجی اسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ شرح طے کرنے پر تبادلہ خیال ہونی تھی۔
- نجی ایمبولینسیں بہت زیادہ معاوضہ لے رہی ہیں ، لہذا انہیں انکی بھی رقم طے کرنے پر تبادلہ خیالو
- نجی لیبوں میں کورونا ٹیسٹ کی شرح کو کم کرنا تاکہ عام عوام پریشان نہ ہوں ، اس اجلاس میں اس پر بھی تبادلہ خیال ہونا تھا۔