اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kanjhawala Case لڑکوں کو پتہ تھا کہ لڑکی کار کے نیچے پھنسی ہے پھر بھی وہ گاڑی چلاتے رہے، متاثرہ کی دوست - دہلی کانجھاولا کیس

دہلی کانجھاولا کیس میں متوفی کی دوست ندھی نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ ندھی نے میڈیا کو بتایا کہ کار نے سامنے سے اسکوٹی کو ٹکر ماری اس کے بعد میں سائیڈ میں گری اور وہ گاڑی کے نیچے آگئی۔ ندھی نے بتایا کہ متوفی لڑکی بہت زیادہ نشے میں تھی۔ Kanjhawala Case

دہلی کانجھاولا کیس
Etv Bharat

By

Published : Jan 4, 2023, 7:58 AM IST

Updated : Jan 4, 2023, 8:27 AM IST

دہلی کانجھاولا کیس

نئی دہلی: دہلی کے کانجھاولا ہٹ اینڈ رن کیس کی چشم دید گواہ ندھی، متاثرہ لڑکی کی دوست نے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ یکم جنوری کی رات کیا ہوا، ندھی نے میڈیا کو بتایا کہ بلینو کار سامنے سے ٹکر ماری تھی۔ میں سائیڈ میں گری اور وہ گاڑی کے نیچے آگئی۔ متاثرہ لڑکی بہت زیادہ نشے میں تھی۔ ندھی کا الزام ہے کہ لڑکوں کو معلوم تھا کہ لڑکی کار کے نیچے پھنسی ہوئی ہے۔ پھر بھی وہ گاڑی چلاتے رہے۔ وہ چلا رہی تھی۔ پھر بھی انہوں نے گاڑی نہیں روکی۔ گاڑی متاثرہ لڑکی کو دو بار آگے لے گئی اور دو بار پیچھے لے گئی۔ اس کے بعد اسے آگے کی طرف لے گئی۔ Kanjhawala Case

ندھی نے کہا کہ میں ڈر گئی تھی۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ میرے گھر والوں کو اس بارے میں کچھ معلوم ہو۔ اس لیے میں نے کسی کو کچھ نہیں بتایا۔ جب ندھی سے پوچھا گیا کہ اس کی اپنی دوست سے لڑائی ہوئی تھی تو اس نے کہا کہ میرا اس سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا تھا۔ وہ (متوفی لڑکی) بہت زیادہ نشے میں تھی۔ وہ اسکوٹی چلانے کو کہہ رہی تھی، میں نے اسے منع کردیا۔ وہ اسکوٹی چلانے کی ضد کر رہی تھی، میں نے اسے کہا کہ تو بہت نشے میں ہے، میں ہوش میں ہوں، مجھے اسکوٹی چلانے دے، لیکن اس نے مجھ پر بھروسہ نہیں کیا۔ خود پر بھروسہ کیا۔

ندھی نے بتایا کہ ملزم لڑکوں نے جان بوجھ کر اسکوٹی کو ٹکر ماری تھی، یہ ٹکر سامنے سے ہی ہوئی تھی۔ اس کے بعد لڑکی گاڑی کے نیچے پھنس گئی۔ اس نے باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن ایسا نہ ہوا اور اسے کئی کلومیٹر تک گھسیٹا گیا۔ اس نے کہا کہ وہ بہت ڈری ہوئی تھی، سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ کیا کرے؟ اس وقت میں نے صرف اپنے گھر جانا ہی مناسب سمجھا۔ گھر میں میری ماں اور دادی تھیں۔ میں نے انہیں اس واقعے کے بارے میں سب کچھ بتایا۔ ندھی کے مطابق اسے ڈر تھا کہ کہیں وہ اس معاملے میں نہ پھنس جائے، اسی ڈر کی وجہ سے اس نے وقت پر اپنے دوست کی مدد نہیں کی۔ Kanjhawala Case

بتادیں کہ یکم جنوری کی رات جب یہ حادثہ ہوا اور اس کے چند گھنٹے بعد یہ معلومات منظر عام پر آئی تھی۔کہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ ایک اور لڑکی اسکوٹی پر سوار تھی۔ حادثے کے دوسرے دن پولیس کو اطلاع ملی کہ مردہ لڑکی کے ساتھ اسکوٹی پر ندھی بھی سوارہے۔ بدھ کو سلطان پوری پولیس اسٹیشن نے ندھی سے پوچھ گچھ کی اور مجسٹریٹ کے سامنے واقعہ سے متعلق اس کا بیان ریکارڈ کرایا۔ Kanjhawala Case

یہ بھی پڑھیں : Kanjhawala case کنجھا والا کیس میں بڑا انکشاف، حادثے کے وقت اسکوٹی پر ایک اور لڑکی سوار تھی

Postmortem Report of Kanjhawala Case کار سے گھسیٹ کر لڑکی کی موت کے معاملے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

Last Updated : Jan 4, 2023, 8:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details