اردو

urdu

ETV Bharat / state

جمیعت العلماء آفتاب عالم کا کیس لڑے گی

گزشتہ روز شدت پسندوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل کئے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور آفتاب عالم کے اہلخانہ کو قانونی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے نیز آفتاب کے گھر والوں کو مالی مدد بھی دی جائے گی۔

jamiat
jamiat

By

Published : Sep 10, 2020, 10:52 PM IST

نفرت کی بنیاد پر ٹیکسی ڈرائیور آفتاب عالم کے قتل کیے جانے کے بعد اب جمعیت علماء ہند نے ان کے اہل خانہ کی قانونی مدد اور بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مولانا حکیم الدین قاسمی

آفتاب عالم کے والدین اور لڑکوں نے جمعیت العلما ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی سے تحریری درخواست کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جمیعت انہیں انصاف دلانے میں ان کی مدد کرے۔

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جمیعت العلما ہند کے مولانا حکیم الدین قاسمی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جمیعت العلما نے آفتاب عالم کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور پورے معاملے کا تفصیلی احوال حاصل کیا۔

اس سلسلے میں جمعیت العلما کا وفد اترپردیش کے بادل پور پولیس اسٹیشن پہنچا اور پولیس افسران سے ملاقات کر کے انصاف کا مطالبہ کیا۔

اس کے بعد جمعیت کے وفد نے جوائنٹ کمشنر سے بھی ملاقات کرکے اس پورے معاملے پر خصوصی توجہ دلائی۔

مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ چونکہ آفتاب عالم ہی تمام اہل خانہ کے اخراجات اٹھایا کرتے تھے ان کے انتقال کے بعد ان کے پسماندگان کے لیے معاش کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے تاہم جمعیت کی جانب سے آفتاب عالم کے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انہیں کسی بھی طرح سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details