قومی دارالحکومت نئی دہلی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ جامع مسجد رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شاہی امام سید احمد بخاری نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔
شاہی امام نے رمضان کے چاند کا اعلان کیا - قومی دارالحکومت نئی دہلی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔
بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا جس کے بعد پہلا روزہ ہفتہ کے روز یعنی 25 اپریل کو ہوگا۔
شاہی امام نے رمضان کے چاند کا اعلان کیا
اس دوران شاہجہانی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر لوگوں سے ماہ رمضان کے دوران اپنے گھروں میں عبادات کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ 'جس طرح سے کورونا ملک بھر میں اپنے پیر پھیلا رہا ہے اس سے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں اتحاد کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔'