اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Imposes Complete Ban On Firecrackers دہلی میں پٹاخوں پر پابندی برقرار - دہلی میں پٹاخوں پر مکمل پابندی

دہلی میں رواں برس بھی پٹاخوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ پابندی کو جنوری 2023 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ Delhi imposes complete ban on firecrackers

Delhi imposes complete ban on firecrackers till Jan 1, 2023
دہلی میں پٹاخوں پر پابندی برقرار

By

Published : Sep 7, 2022, 12:42 PM IST

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں پٹاخوں پر پابندی رواں برس بھی برقرار رہے گی۔ وزیر ماحولیات گوپال نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، اس بار دہلی میں پٹاخوں کی آن لائن فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔ یہ پابندی یکم جنوری 2023 تک نافذ رہے گی۔ پابندی کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے دہلی پولیس، ڈی پی سی سی اور محکمہ محصولات کے ساتھ مل کر ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔ Delhi imposes complete ban on firecrackers till Jan 1, 2023

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھاکہ دہلی میں لوگوں کو آلودگی کے خطرے سے بچانے کے لیے گذشتہ برس کی طرح اس بار بھی ہر قسم کے پٹاخوں کی تیاری، ذخیرہ، فروخت کرنے اور استعمال کرنے پر مکمل پابندی لگائی جا رہی ہے، تاکہ لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکے۔'

گزشتہ برس دہلی حکومت نے 28 ستمبر سے یکم جنوری 2022 تک دہلی میں پٹاخوں کی فروخت اور پھوڑنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔ پٹاخے جلانے کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لیے سٹی گورنمنٹ نے 'پٹاخے نہیں دیے جلائیں گے' مہم بھی شروع کی تھی۔ ساتھ ہی پٹاخے پھوڑنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details