دہلی: کورونا وبا سے متعلق ضوابط (Corona Guidelines) پر عمل درآمد کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ (Delhi HC) نے 22 نومبر سے فزیکلی سماعت شروع کردی ہے۔
کورونا بحران کی وجہ 2020 سے سماعت ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ہائی کورٹ میں چل رہی تھی، لیکن اب پھر سے تمام رہنما اصول کو اپناتے ہوئے سماعت شروع ہوگئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے مارچ سے مقدمات کی سماعت ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ہو رہی تھی۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل منوج جین نے رہنما اصول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں آنے والے سبھی افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور عدالت کے احاطہ کے اندر کم سے کم 2 گز کی مسافت طے کے ضوابط پر بھی عمل پیرا ہونالازمی ہے۔