اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ایران میں پھنسے طلبا سے رابطہ کیا جائے' - ایران میں پھنسے ہوئے طلباء

دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو ایران میں پھنسے ہوئے طلباء سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے مرکزی حکومت سے اس سلسلے میں اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ
دہلی ہائی کورٹ

By

Published : Mar 12, 2020, 6:27 PM IST

عدالت نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک حلف نامہ داخل کرے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ایران میں پھنسے ہوئے بھارتی طلباء کو نکالنے کی کوئی پالیسی بنائی گئی ہے یا نہیں۔

جسٹس آئی ایس مہتا نے تین مارچ کو مرکزی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت صحت اور شہری ہوا بازی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران میں تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی طلباء کو کورونا وائرس سے بچایا جائے اور جلد از جلد بھارت واپس لایا جائے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایرانی یونیورسٹیوں میں پھنسے ہوئے طلباء کو بچانے کے لئے ابتدائی طبی سہولیات اور ماسک کا انتظام کرنے کے لئے وزارت خارجہ کو ہدایت دی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایران حکومت نے اپنی یونیورسٹیاں بند کردی ہیں اور امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایران میں پھنسے ہوئے طلبا پریشان ہیں کہ ان کے ہندوستان واپس جانے کے لئے کوئی پرواز نہیں ہے۔ اس کے لئے ایران میں بھارت سفارتخانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، لیکن کوئی مدد نہیں ملی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے چین، جاپان اور اٹلی سے بھارتی طلبا کو بچانے کے لئے خصوصی طیاروں کا انتظام کیا، لیکن ایران کے لئے کیوں نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details